آر پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

منگل 18 جنوری 2022 18:09

شیخوپورہ۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :۔     انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق آر پی او شیخوپورہ رینج مرزافاران بیگ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد مجرمان اشتہاری،عادی مجرمان،عدالتی مفرور،قبضہ مافیا، منشیات فروشوں، رسہ گیروں، چوروں، ڈکیت گینگز، ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سرچ آپریشن اور سپیشل ناکہ جا ت لگا کرعوام والناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سال 2022میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کار وائیاں مزید سخت اور تیزکرنے سمیت کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے پیش نظر ضلع بھر میں شیخوپورہ پولیس نہ صرف کورونا کے حوالے سے حکومتی ہدایات کی پاسداری کروانے کیلئے سرگرم عمل ہے بلکہ ساتھ ہی مجرمان کی بیخ کنی کرتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کرنے کے عمل کوبھی تیز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں شیخوپورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی سربراہی میں سال2022ماہ جنوری کے گزشتہ 15روز میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کاروایوں میں 02خطرناک ڈکیت گینگز کے06ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ11ڈکیتی،راہبری،راہزنی جیسے مقدمات بھی ٹریس کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ڈکیتی،رابری۔

(جاری ہے)

راہزنی،چوری کے مقدمات میں مطلوب گزشتہ 15روز میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضہ سے دوران انٹروگیشن کیثر تعداد میں مال مسروقہ اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا  جس میں 40ہزار روپے نقدی موٹر سائیکلز  اور گھریلو سامان شامل ہے شیخوپورہ پولیس نے ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی سربراہی میں سال2022 ماہ جنوری کے گزشتہ 15روز میں اشتہاری مجرمان کے خلاف بہترین کارگردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے نتیجہ میں مختلف کاروایوں میں اے کیٹگری کے21اشتہاری مجرمان اور بی کیٹگری کے 76 مجرمان اشتہار یوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاروائی کی گئی شیخوپورہ پولیس نے ڈی پی او شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ کے حکم پر شیخوپورہ پولیس نے عادی مجرمان، عدالتی مفرور ان کے خلاف کاروایوں کو مزیدتیز کرتے ہو ئے گزشتہ 15روز میں 21 عادی مجرمان اور 29 عدالتی مفرور ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لا ئی گئی ہے اس کے علاوہ گزشتہ 15روز میں ناجا ئز اسلحہ رکھنے والے 117 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے13عد د کلاشنکوف 86،عد دپسٹل 30بور،13عدد مختلف رائفلز،06عددبندوق،اوربھاری تعداد میں کار توس اورگولیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف117مقدمات درج رجسٹر کیے گئے ہیں شیخوپورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری احسن سیف اللہ کی جا نب سے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے سلسلہ میں شیخوپورہ پولیس نے ضلع بھر میں گزشتہ 15روز میں مختلف کاروائیاں کرتے ہو ئے 54 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف49مقدمات درج رجسٹرکیے گئے ہیں اور ملزمان کو جو ڈیشل حوالات بجھوایا گیا جہاں ان کے خلاف عدالتوں میں سماعت جا ری ہے شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ 15دنوں میں گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی36کلو910گرام چرس، 395 لیٹرشراب، 01عدد چالوبھٹی  برآمد کی گئی، ڈی پی او شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ کی سربراہی میں شیخوپورہ پولیس نے گزشہ 15روز میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 11پنجاب عارضی قیام گا ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہو ئے 06افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 2افراد کے خلاف 6پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے پر کاروائی کی گئی کائیٹ فلینگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزیدسخت کاروائیاں کی گئیں جس کے نتیجہ میں 06افراد کے خلاف کائیٹ فلائینگ کے04 مقدمات درج کیے گئے 05افرد کو آتش بازی کرنے پر گرفتار کر کے ان کے خلاف 2مقدمات درج کیے گئے ہیں جس پرڈیپی او شیخوپورہ کی جانب سے شیخوپورہ پولیس کو گزشتہ 15روز میں جرائم پیشہ افرا د کے خلاف بھرپورکاروائیاں کرنے اور بہترین کارگردگی دکھانے پر شاباش دی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے جرائم کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق شیخوپورہ پولیس قانون کی یکساں عمل داری اورعوام کے جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ایمانداری سے پیشہ ورانہ فرائض ادا کررہی ہے عوام کی جان ومال اور معاشرے میں امن وامان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے پولیس فورس ہمہ وقت تیار ہے۔


شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں