شیخوپورہ میں وارث شاہ میموریل یونیورسٹی کے قیام کیلئے 259 کنا ل 10 مرلے اراضی الاٹ کر دی گئی ہے، میاں خالد محمود

یونیورسٹی کی جگہ فائنل ہوگئی ہے اب جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گایونیورسٹی کے قیام کے اقدام کی اہمیت سے پڑھا لکھا طبقہ باخوبی واقف ہے

جمعہ 21 جنوری 2022 00:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں وارث شاہ میموریل یونیورسٹی کے قیام کیلئے 259 کنا ل 10 مرلے اراضی الاٹ کر دی گئی ہے، یہ اراضی محکمہ ھائر ایجوکیشن کو مفت الاٹ کی گئی ھے محکمہ ھائر ایجوکیشن 3برس میں اس اراضی پر یونیورسٹی تعمیر کرنیکا پابند ھے، انہوں نے اہلیان شیخوپورہ کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی جگہ فائنل ہوگئی ہے اب جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گایونیورسٹی کے قیام کے اقدام کی اہمیت سے پڑھا لکھا طبقہ باخوبی واقف ہے جبکہ یہ اقدام فروغ علم کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے جو طے کرلیا گیا ہے اب یونیورسٹی کے قیام کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں