گردونواح میں ڈکیتی چوری و راہزنی کی وارداتیں جاری

تھانہ صدر شیخوپورہ کے نواحی گاؤں جھبراں میں 2مسلح افراد نے وسیم سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار

جمعہ 21 جنوری 2022 00:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) گردونواح میں ڈکیتی چوری و راہزنی کی وارداتیں جاری، تھانہ صدر شیخوپورہ کے نواحی گاؤں جھبراں میں 2مسلح افراد نے وسیم سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے،تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویڑن سے چند فرلانگ کی دوری پر پوش علاقہ گورنمنٹ فرحان ہائی سکول کے قریب دن دیہاڑئی4مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کار سوار محمدعثمان کی کار نمبری 1200ایل ای پر فائرنگ کرکے روک لیا اور گن پواینٹ پراڑھائی لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون،اسی تھانہ کی حدود گھنگ روڈ میں 2مسلح موٹرسائیکل سواروں نے خالد روڈ کے رہایشی نوجوان کاشف کا یرغمال بنا کر اسکی موٹرسائیکل نمبری 1222ایس اے جی،سوالاکھ روپے نقدی،تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ سرگودھا روڈ کی آبادی جھامکے کے قریب2مسلح تاجر محمد جام سی2لاکھ دن دیہاڑے،صدر فاروق آباد کی حدود بٹرروڈ پر2مسلح اسلم سے موٹر سائیکل موبائل فون،اسی روڈ پر بٹر کے رہائشی موٹرسائیکل سوارکفایت اللہ سے دن دیہاڑئے 2ڈاکو20ہزار روپے نقدی،اسی تھانہ کی حدود کجر روڈ پر 2مسلح ڈاکوؤں نے مویشی منڈی سے گھر جانے والے والے بیوپاری سی1لاکھ3ہزارروپے نقدی چھین کرفرار،تھانہ مانانوالہ کے نواحی گاؤں دیوان والا میں نامعلوم چوروں نے زمیندارمحمد عمیر کی 2راس بھینسیں مالیتی7لاکھ،تھانہ بی ڈویڑن کے علاقہ ریلورئے اسٹیشن روڈ سے نامعلوم چور اکرم کی موٹرسائیکل اڑلی،شرقپور شریف میں تالے توڑ کر دودکانوں کاصفائے کرنیوالے چور کو مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا چور نے آہنی راڈکا وار کرکے دکان کے مالک جمشیدکولہولہان کردیا فرار ہونے کی کوشش کے دوران شور وایلا کرکے مکینوں نے مبینہ چور کو پکڑ کر شرقپور شریف پولیس کے حوالہ کردیا،مانانوالہ کے علاقہ قلعہ شبدیوسنگھ میں 2مسلح عمیر سے موبائل فون اورموٹرسائیکل،جبکہ فاروق آباد میں نوسر بازوں نے افضال کے اے ٹی ایم سے 74ہزار روپے کی رقم اڑالی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں