انارکلی دھماکہ کے ذمہ داران اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے،صوبائی وزیربرائے قدرتی آفات میاں خالد محمود

جمعرات 20 جنوری 2022 22:21

شیخوپورہ۔20جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔20 جنوری2022ء) :صوبائی وزیربرائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے انارکلی لاہور میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جا    ں بحق ہونیوالوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ شرپسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں انکی سازشوں اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا انارکلی دھماکہ کے ذمہ داران اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ قدرتی آفات سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر حادثات میں سنگین نقصانات سے تحفظ کو یقینی بناتی ہیں حادثات کے بعد حکومت پر بے جا تنقید سے ہمارے پیارے واپس آتے ہیں نا ہمارے نقصان کا ازالہ ممکن ہوتا ہے حکومتی اقدامات کے ساتھ ضروری ہے کہ شہری بھی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے انتظامی اداروں کے احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں