کرتار پور کو پرموٹ کرنے کیلئے نارووال شکرگڑھ چک امرو ریلوے سیکشن کی بحالی کیلئے نیاٹریک بچھانے کا کام جاری

جمعہ 21 جنوری 2022 17:47

کرتار پور کو پرموٹ کرنے کیلئے نارووال شکرگڑھ چک امرو ریلوے سیکشن کی بحالی کیلئے نیاٹریک بچھانے کا کام جاری
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خاں کی خصوصی ہدایت پر کرتار پور کو پرموٹ کرنے کیلئے نارووال شکرگڑھ چک امرو ریلوے سیکشن کی بحالی کیلئے نیاٹریک بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے ،اس سلسلہ میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ہدایت پر ریلوے حکام نے سیکشن کا دورہ کیا اور ٹریک کا جائزہ لیا ،پہلے مرحلے میں کرتار پور تک پھر شکرگڑھ اور تیسرے مرحلہ میں چک امرو تک ٹریک بچھایا جائے گا اور پچاس کلو میٹر طویل سیکشن پر ساڑھے 4کروڑ روپے فی کلو میٹر خرچہ آئے گا ،وزیر ریلوے اعظم خاں سواتی کے حکم پر تین مرحلوں میں مکمل کیا جا رہا ہے اور روزانہ ایک کلو میٹر ٹریک بچھایا جا رہا ہے جبکہ اگلے ماہ فروری میں وزیر اعظم عمران خاں خود سیکشن کا افتتاح کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں