نارنگ منڈی ، خاوند نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

جمعہ 21 جنوری 2022 17:47

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) نارنگ منڈی کے علاقہ بھٹے کوٹ مشمولہ نارنگ موڑ میں خاوند نے مبینہ طور پر بیوی سے جھگڑے کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ معمولی بات پر میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوئی تو خاوند نے طیش میں آکر پستول نکال لیا تو بیوی دوڑ کر کمرے میں چلی گئی اور دروازہ بند کر لیا جس پر مشتعل خاوند نے خود کو گولی مار لی جسے زخمی حالات میںمیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔متوفی ٹیوٹا وین کا ڈرائیور تھا ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں