نارنگ منڈی،نشے کے لئے پیسے نہ ملنے پر نوجوان احتجاجاًبجلی کے پول پر چڑھ گیا

پولیس اور ریسکیو 1122نے جدوجہد کے بعد نیچے اتار لیا، مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعہ 4 مارچ 2022 21:17

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2022ء) نشے کے لئے پیسے نہ ملنے پر نوجوان احتجاجاًبجلی کے پول پر چڑھ گیا ،پولیس اور ریسکیو 1122نے جدوجہد کے بعد نوجوان کو نیچے اتار لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قلعہ کالر والا کی حدود میں نوجوان محمد اسلم نے گھر والوں سے نشے کے لئے پیسوں کا تقاضہ کیا اور انکار پر خود سوزی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے بجلی کے پول پر چڑھ گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے کافی دیر تک جدوجہد کرنے کے بعد نوجوان کو نیچے اتار لیا ۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف اقدا م خود سوزی کا مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں