نارنگ منڈی:شہرسے گزرنے والا راجباہ جگہ جگہ سے کٹاؤکا شکار

شہرکی رابطہ سڑکیں کٹاؤکی زدمیں آگئیں شہرکی وسطی سڑکیں چند فٹ رہ گئیں

منگل 29 مارچ 2022 19:33

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2022ء) شہرسے گزرنے والا راجباہ جگہ جگہ سے کٹاؤکا شکار شہرکی رابطہ سڑکیں کٹاؤکی زدمیں آگئیں شہرکی وسطی سڑکیں چند فٹ رہ گئیں واضح رہے کہ راجباہ کے اردگرد سرکاری اور نجی سکولزبھی واقع ہیں شدید کٹاؤہونے کی وجہ سے سکول جانے والے چھوٹے بچوں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑ رہاہے محکمہ انہارکی عدم توجہ اور نااہلی کی وجہ سے وسطی سڑکیں کٹاؤکا شکارہوکر راجباہ کاحصہ بن چکی ہیں اگر محکمہ انہارنے گزرنے والے راجباہ کی مرمت نہ کی اور کٹائو کو روکنے کے لئے انتظامات نہ کئے گے تو رابطہ سڑکیں راجباہ میں شامل ہو جائیں گے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے راجباہ کی دیکھ بال اور کٹاؤسے بچاؤکیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں