نارنگ منڈی ،مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا

شوہر عارف مسیح موقع پر جاں بحق ،بیوی بشیراں بی بی نارنگ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی

بدھ 30 مارچ 2022 23:04

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2022ء) نارنگ منڈی کے علاقہ کوٹلی میانی کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں شوہر عارف مسیح موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ بیوی بشیراں بی بی نارنگ ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نارووال کا رہائشی عارف مسیح اپنی بیوی بشیراں بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر نارووال سے نواحی گائوں جارہا تھا کہ نارووال مریدکے روڈ پر کوٹلی میانی کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے ٹکر مار کر دونوں میاں بیوی کو کچل دیا ۔نارنگ پولیس نے بس کو اپنی تحویل میںلے لیا ہے ۔ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا ء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں