نارنگ منڈی ،ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ایک شخص جاں بحق

جمعرات 26 مئی 2022 23:36

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) نارنگ منڈی کے علاقہ کالاخطائی روڈ پر ہردوکھوکھر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حادثہ سڑک کی بدترین خستہ حالی کے باعث پیش آیا ۔ٹرالی لکڑیوں سے بھری تھی کہ اچانک گہرے کھڈ کے باعث جمپ لگنے سے متوفی ٹرالی سے گرا اور ٹرالی سے وزنی لکڑی اس کے سر پر گر گئی سے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں