شیخوپورہ،تھانہ شرقپور شریف کی کارروائی ،ڈکیت گینگ گرفتار ،چوری شدہ اور چھینی ہوئی کار برآمد

منگل 21 جون 2022 21:34

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2022ء) تھانہ شرقپور شریف کی کارروائی ،ڈکیت گینگ گرفتار ،چوری شدہ سامان اور چھینی ہوئی کار برآمد۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار کی جانب سے سپیشل ٹاسک ملنے پر تھانہ شرقپور شریف ایس ایچ او ایس آئی عبدالطیف اور اسکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ڈکیت گینگ کےدوارکان حسن اور جہانگیر کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے دوران واردات چھینی ہوئی کار اور چوری شدہ سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،جنکی مزید تفتیش جاری ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں