مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کی خاطر موجودہ حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات مثالی ہیں،طارق محمود ڈوگر

منگل 21 جون 2022 22:14

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 139حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کی خاطر موجودہ حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات مثالی ہیں، پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محب وطن ہیں حصول پاکستا ن سے لیکر تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں تمام قومتیں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں جو پاکستان میں تمام قومیتوں میں بھائی چارے کے فروغ کا کھلا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرجا کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملک نوید بگا ڈوگر، ذیشان شوکت ڈوگر، عامر طارق ڈوگر، مدثر ناز انصاری، پیٹر کرامت، پاسٹرانور فضل، اشرف گلزاربھٹی سمیت مسیحی برادری کثیر تعدادمیں موجود تھی۔حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ حکومت تمام طبقات کو مثالی ریلیف کی فراہمی کی جانب گامزن ہے اس ویژن کی تکمیل کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔علاقائی تعمیر و ترقی کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اولین ترجیح دی جارہی ہے تاکہ علاقائی پسماندگی کا خاتمہ کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کیا جاسکے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں