صفائی ستھرائی کا بھرپور اہتمام اور شجر کاری کا فروغ ماحول کو سازگار بنانے میں نہایت مددگار ثابت ہوتا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات

بدھ 22 جون 2022 23:45

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا تدارک ہر فرد کی ذمہ داری ہے، صفائی ستھرائی کا بھرپور اہتمام اور شجر کاری کا فروغ ماحول کو سازگار بنانے میں نہایت مددگار ثابت ہوتا ہے ،محکمہ ماحولیات آبی، فضائی و زمینی آلودگی کے خاتمہ کی خاطر موثر اقدامات اٹھانے سمیت شہریوں کو آگاہی بھی فراہم کررہا ہے تاکہ ماحول کو صحت افزاء و عوام دوست بنانے کی خاطر ہرفرد اپنا کردار ادا کرسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں بدھ کو یہاں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں ماحول کو ساز گار بنانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں آلودگی سے متاثر ہونے والے افراد کی شرح نہایت کم ہے ، پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک میں عوام ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ پر توجہ نہ دیکر اپنی اور آنے والی نسلوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں ،حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات پر عملدر آمد یقینی بنا کر ہی ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں