شیخوپورہ،تھانہ نارنگ پولیس نے کارروائی کرکے گیارہ سالہ لڑکے کو بازیاب کروالیا

بدھ 20 جولائی 2022 22:51

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2022ء) تھانہ نارنگ پولیس نے کارروائی کرکے گیارہ سالہ لڑکے کو بازیاب کروالیا۔ نارنگ کے رہائشی محنت کش ظہیر احمد نے 18جولائی کو تھانہ نارنگ میں تحریری درخواست دی کہ میرا بیٹا شاہد بعمر گیارہ سال جوکہ مدرسہ میں قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے گیا اور وہاں سے غائب ہوگیا ہے جس کوگلی محلہ و رشتہ داروں وغیرہ سے پتہ جوئی کی گئی لیکن بچہ نہ مل سکا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے کمسن بچے کے غائب ہونے پر اے ایس پی مریدکے عبدالحنان کی سربراہی میں بچے کی تلاش کے سلسلہ میں پولیس ٹیم تشکیل دی ،پولیس ٹیم نے سپیشل ٹاسک ملنے پر جدید وسائل کا استعمال کرتے ہوئے بہت ہی کم وقت میں گیارہ سالہ کمسن بچہ شاہد تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں