ڈی پی اوشیخوپورہ کامحرم الحرام کی آمدکے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے مرکزی جلوسوں و حساس مقامات کا دورہ

ہفتہ 30 جولائی 2022 21:34

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے محرم الحرام کی آمدکے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے مرکزی جلوسوں و حساس مقامات کا دورہ ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے ضلع کے مختلف اور حساس مقامات محرم الحرام کے دوران مرکزی جلوسوں کے روٹ و امام بارگاہوں کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے سٹی سرکل دربارحسین جناح پارک، صدر چوک امام بارگاہ شانِ حسین و امام بارگاہ کلاں،صدرسرکل مرکزی امام بارگاہ فارو ق آباد، خانقاہ ڈوگراں، فیروزوالہ سرکل مرکزی امام بارگاہ امامیہ کالونی فیروزوالہ اور شرقپور وغیرہ اور تمام روٹس بھی سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے چیک کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت انچارج سیکیورٹی منظور احمد کو فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے ہدایات دیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں