شیخوپورہ ، یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 5 اگست 2022 22:32

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) شیخوپورہ میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں تقریب اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی خرم شہزاد ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) میاں نذیر، ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس اظہر گیلانی اور چیف آفیسر ضلع کونسل احسن عنایت سندھو، کوآرڈینیٹر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک، ایکسئن ضلع کونسل محمد عبداللہ، ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا عبدالرشید نجمی و دیگر نے شرکت کی جبکہ واک کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی خرم شہزاد ورک نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں