شیخوپورہ ،سات لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

پیر 26 مئی 2025 15:04

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر ضلعی افسران اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم 26 مئی تا 30 مئی تک جاری رہے گی۔پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 58 ہزار 490 بچوں کو پولیو کے قطرے پلاۓ جائیں گے۔پولیو کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کاوشیں کرنا ہماری ترجیح ہے۔ والدین ، اساتذہ اور علمائے کرام پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں گھر گھر قطرے پلانے کے لیے 2 ہزار 929 موبائل ٹیمز فرائض سر انجام دیں گی۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بس اسٹینڈز ، ریلوے اسٹیشنز، مین بازاروں اور بچوں کی زیادہ آمد و رفت کے مختلف پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن کے لیے 55 ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گے ہیں ۔ضلع بھر میں قائم 115 مراکز صحت پر بھی پولیو ویکسی نیشن کی سہولت میسر ہو گی۔پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کیلے مجموعی طور پر 3 ہزار 99 ٹیمز فرائض کو سر انجام دیں گی۔ والدین سے اپیل ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا ۔\378

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں