شیخوپورہ، 4 مزدور کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق‘5بے ہوش ہوگئے

خانپور کی پیپر مل میں ایک مزدور پلپ والے کنویں میں گر گیا جسے بچانے کیلئے سات مزدور کنویں میں اتر گئے

منگل 27 مئی 2025 14:59

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)شیخوپورہ میں 4 مزدور پلپ والے کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق اور 5 بے ہوش ہوگئے، دو بے ہوش مزدوروں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ دو اسپتال میں زیر علاج ہیں.ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے خانپور کی پیپر مل میں ایک مزدور پلپ والے کنویں میں گر گیا جسے بچانے کیلئے سات مزدور کنویں میں اتر گئے۔

(جاری ہے)

کنویں میں موجود امونیا گیس کی وجہ سے تین مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چوتھا اسپتال میں چل بسا، دو مزدوروں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ زیر علاج ہیں۔ مرنے والوں میں 40 سالہ عباس،30 سالہ علی حیدر،24 سالہ شعیب اور 19 سالہ بلال شامل ہیں، کنویں سے نکلنے والے دو مزدوروں کو موقع پر ہی طبی امداددے کرفارغ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں