شیخوپورہ میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکردو افراد جاں بحق ،2 زخمی ہوگئے

منگل 27 مئی 2025 16:47

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) شیخوپورہ میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکردو افراد جاں بحق ،2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 2 افراد کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 09 سالہ ثنا ولد کلیم ،30 سالہ شازیہ زوجہ کلیم سے ہوئی ۔ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 35 سالہ کلیم ولد مظہراور 5 سالہ ابرار ولد کلیم سے ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔\378

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں