نارنگ منڈی،پولیس نے ایک سال قبل قتل ہونے والے حجام کے قاتل گرفتار کرلئے

جمعرات 5 جون 2025 22:48

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)نارنگ پولیس نے سال قبل بوڑھے اوٹھ میں قتل ہونے والے حجام محمد شہباز کے قاتل گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاں بوڑھے اوٹھ کا رہائشی شہباز حجام دوکان پر گیا مگر گھر واپس نہ آیا جس کی تلاش جاری رہی چند روز بعد اس کی لاش مقامی قبرستان سے برآمد ہوئی جس کو قتل کیا گیا تھا ملزمان کی تلاش جاری تھی کہ ایک سال بعد تھانہ نارنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مقامی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان شاہد نواز سکنہ بوڑھے اوٹھ صغیراحمد سکنہ بوڑھے اوٹھ کو گرفتار کرکے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا ایس ایچ او تھانہ ملک نوید اقبال نے بتایا کہ تینوں دوست تھے اور منشیات استعمال کرتے تھے اسی بات پر ان میں جھگڑا ہوا تو ملزمان نے قتل کرکے لاش قبرستان میں پھینک دی تھی جو ایک اندھا قتل تھا اور ہمارے لئے ایک چیلنج تھا جس میں کامیابی ملی اور ملزمان انجام کو پہنچے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے ایس ایچ او تھانہ نارنگ اور پوری تفتیشی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں