ڈی پی او شیخوپورہ نے عیدالضحیٰ کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا

جمعہ 6 جون 2025 20:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے عیدالضحیٰ کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے جس کے تحت لاؤڈ سپیکرکے استعمال، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلع بھر کی تمام مساجدو عیدگاہوں کے باہر پولیس کے جوان تعینات ہوں گے جبکہ ضلع بھر کے 380 مقامات پر عید کے اجتماعات ھوں گے جن کی سکیورٹی کیلئے 2461 پولیس افسران وجوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے 07 ڈی ایس پیز 25 انسپکٹرز، 70 سب انسپکٹر، 155 اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 1789 سے زائد پولیس ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند بنایا گیا ہے، اسی طرح سٹی ایریا میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 150 سے زائد ٹریفک پولیس ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے بازاروں مارکیٹوں میں عید کے ایام میں شہریوں کی حفاظت کیلئے 175 سے زائد جوان تعینات کئے گئے ہیں اور 90اہلکار پارکس کی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں انکے علاوہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل اسکواڈ بھی گشت پلان کے تحت اپنے فرائض انجام دیں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں