شیخوپورہ ،محرم لحرام میں بھائی چارہ کی فضا کو قائم رکھا جائے گا

جمعرات 12 جون 2025 16:03

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی ، اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ پولیس سمیت ضلعی امن کمیٹی کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ممبران ضلعی امن کمیٹی نے ملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا مقصد ماہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ، شیخوپورہ امن اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے ، ماہ محرم الحرام میں بھی ہمیں اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امن اور بھائی چارے کے لۓ اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ علماء کرام اپنے محراب و منمبر سے مذہبی رواداری ، پیار و محبت اور قانون کی پاسداری کا درس جاری رکھیں ، مشترکہ اقدامات سے مثالی امن کی فضا ہمیشہ قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے ، علماء کرام سے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ان کی مشاورت و تجاویز کو مقدم رکھیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہی اصل دین ہے علماء اکرام عوام میں شعور و آگاہی پیدا کریں ، تمام مذاہب ومسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ ماہ محرم الحرام کے دوران بہترین اور فول پروف انتظامات ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، امام بارگاہوں ، مدرسوں اور مذہبی عبادت گاہوں میں سیکورٹی ، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بہترین اور فول پروف انتطامات کیے جائیں گے جبکہ ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔ محرم الحرام کے دوران جامع سیکورٹی پلان کے تحت انتظامات کیے جائیں گے ۔ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور امن کے لئےدعا کی گئی۔\378

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں