شیخوپورہ‘پولیس اور حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن ‘سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ ‘22 افغانی گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 22:34

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء)پولیس اور حساس اداروں کا تھانہ سٹی فارق آباد ،تھانہ نارنگ منڈی،شرقپور شریف ،صفدر آباد اورسٹی بی ڈویژن کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن ،سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ جبکہ 22مشکوک افراد اور افغانی گرفتار کرلیے گئے ،گرفتار ملزمان سے منشیات اوربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں