شیخوپورہ‘ٹریفک کے مختلف حادثات میں نوجوان جان بحق ‘خواتین سمیت10مسافر شدید زخمی

ہفتہ 25 فروری 2017 21:04

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجہ میں 1نوجوان جان بحق خواتین سمیت10مسافر شدید زخمی ہوگئے ،مریدکے جی ٹی روڈ سادھو کے انڈر پاس فٹ کے قریب لاہور سے اسلام آباد جانے والی تیزرفتار مسافر بس نے فٹ پاتھ پرکھڑئے مسافروں اورطالبعلموں کو کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں 26سالہ طالبعلم جان بحق جبکہ خاتون سمیت6افراد زخمی ہوگئے ،ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122مریدکے کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے جن کے ٹریفک حادثہ پر پہنچنے سے پہلے زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے 26سالہ مصطفے نامی نوجوان جان بحق جبکہ 6 زخمیوں خاتون سدرہ بی بی زوجہ محمود40سالہ ،ماجد ولد اسلم 32سالہ سکنہ لاہورکینٹ،عمران ولد دین محمد 34سالہ ،،طالبعلموں صاحب جمال13سالہ،کو فسٹ ایڈ فراہم کی جبکہ دو طالبعلموں ذیشان ولدفریاد 18سالہ سکنہ راوی ریان مریدکے،شاہ زیب ولد جاوید18سالہ سکنہ راوی ریان مریدکو تحصیل ہیڈ کوارٹر مریدکے منتقل کردیا جہاں پران کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹریفک حادثہ گاڑی کے ڈرائیور عبدالعزیز کے اونگھ آجانے کے باعث پیش آیا ریسکیواہلکاروں نے فٹ پاتھ میں پھنسی ہوئی گاڑی کو نکال کر جی ٹی روڈ کی ٹریفک بحال کردی ہے جبکہ متعلقہ تھانہ کی پولیس مصروف تفتیش ہے ،ٹریفک کا دوسرا حادثہ گوجرانوالہ روڈ کوٹ رنجیت موٹروئے پر پیش آیا جہاں پر تیزرفتار کار نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوارفیملی کو کچل ڈالا جسکے نتیجہ میںلدھیکے کے رہایشی مصطفیٰ اسکی بیوی اور تین معصوم بچے بری طرح زخمی ہوگئے ٹریفک حادثہ کے بعد مقامی افراد کی ایک بہت بڑی تعداد جی ٹی روڈ پر جمع ہوگئی ،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام زخمیوں کو ہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں