شیخوپورہ،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میںتیزرفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹے سمیت 3افراد شدید زخمی

پیر 27 فروری 2017 23:42

شیخوپورہ،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میںتیزرفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل  کو ٹکر، ماں بیٹے سمیت 3افراد شدید زخمی
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماں بیٹوں سمیت 3افراد شدید زخمی ٹریفک حادثہ کے تینوں زخمیوں کو میوہسپتال لاہور کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا جہاںپر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ماں بیٹا جان بحق ایک شدید زخمی ،جبکہ ایس ایچ اوتھانہ فیکٹری ایریا کے مطابق ابھی تک ہلاکت کی اطلاع پولیس کو نہ ملی ہے ،بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک یوٹرن کے قریب موٹر سائیکل سوار حسنین اپنی والدہ سلمی بی بی اور بھائی جنید کے ہمراہ اپنے عزیزوں کے گھر جارہاتھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیزرفتار بے قابو ٹرالر نے تینوں کو کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں تینوں ماں بیٹے شدید زخمی ہوگئے ٹریفک حادثہ کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو لاہور کے میوہسپتال کے ایمرجنسی میں میں منتقل کردیا ذرائع کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سلمی بی بی اور اسکا بیٹا حسنین دم توڑ گئے ہیں جبکہ دوسالہ معصوم بیٹا جنیدجسکو ابھی تک طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ٹریفک حادثہ کے بعد ورثاء نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹرالر کو تحویل میں لیکر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ،ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے متعلق جب ایس ایچ اوتھانہ فیکٹری ایریا سے ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم کو ان کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہ ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں