پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کو نااہل کر دیے جانے کا امکان

الیکشن کمیشن میں این اے 198 شکار پور میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عابد حسن بھایو کیخلاف معلومات چھپانے بارے درخواست منظور ۔ممبر اسمبلی کو نوٹس جاری

muhammad ali محمد علی پیر 13 اگست 2018 21:49

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کو نااہل کر دیے جانے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 198 شکار پور میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عابد حسن بھایو کیخلاف کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپانے کے حوالے سے درخواست کو منظور کرتے ہوئے ممبر اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا ہے ،ممبر قومی اسمبلی کے خلاف آزاد امیدوار محمد ابراہیم جتوئی نے درخواست دائر کی تھی کمیشن نے کیس کی سماعت4ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے پیپلز پارٹی کے امیدوار عابد حسن بھایو کے خلاف آزاد امیدوار محمد ابراہیم جتوئی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کمیشن کو بتایاکہ حلقہ این اے 198 شکار پور1 سے جیتنے والے امیدوار عابد حسن بھایو نے کاغذات نامزدگی میں اپنی دوسری شادی اور بچوں کو چھپایا ہے لہذا و ہ صادق و امین نہیں رہے ہیں وکیل نے بتایاکہ نادرہ نے عابد حسن بھائو کو 2002 میں پہلا شناختی کارڈ جاری کیا ہے اس شناختی کارڈ میں دی جانے والی معلومات 2013 کے شناختی کارڈ سے مختلف ہیں وکیل نے بتایاکہ ممبر قومی اسمبلی عابد حسن بھایو نے 2008 اور 2017 میں اپنی معلومات میں نادرا کے سامنے اپنا بچہ ظاہرنہیں کیا ہے جبکہ 2018 میں نادرا کے سامنے اپنی بیٹی نیلم کا اندراج کروایا ہے انہوں نے بتایاکہ عابد حسین بھایو کی دو بیویاں اور دو بیٹے بھی ہیںعابد حسن بھایو نے الیکشن کمیشن کے سامنے حلف نامہ میں اپنی دوسری بیگم اور دو بچوں کا ذکر نہیں کیا ہے اور نادرا سے بھی ریکارڈ چھپایاہے انہوں نے بتایاکہ عابد حسین بھایو کے پاس دو شناختی کارڈ ہیں اور انتخابی فہرست میں اپنا ووٹ دو شناختی کارڈ کی بناء پر دو مختلف جگہ اندراج کروایا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ اس کے بارے میں تمام درستاویزات اور شواہد درخواست کے ساتھ منسلک کیے ہیں جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ ووٹر فہرست پر تصاویر ہوتی ہیں کیا یہ دونوں افراد ایک ہیں وکیل نے جواب دیا کہ میرے پاس تصاویر والی انتخابی فہرست نہیںتھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ تصویر والی انتخابی فہرست صرف پریزائیڈنگ افسر کے پاس ہوتی ہے الیکشن کمیشن نے عابد حسین بھایو کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت چار ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں