وزیراعلیٰ سندھ کی ٹھل کے قریب چنگ چی اور ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے گوٹھ مراد لاشاری آمد

سندھ حکومت جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو نوکریاں اور مالی امداد فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

منگل 23 اکتوبر 2018 22:02

وزیراعلیٰ سندھ کی ٹھل کے قریب چنگ چی اور ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے گوٹھ مراد لاشاری آمد
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کچھ دن پہلے ٹھل کے قریب چنگ چی اور ٹرین کے حادثے کے نتیجے میں جاں ہونے والے 8 افراد کی تعزیت کے لیے ٹھل کے نزدیک گوٹھ مراد لاشاری پہنچے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، میر شبیر علی بجارانی ، پیپلزپارٹی لاڑکانہ کے ڈویژنل صدر اعجاز جکھڑانی ، ایم پی اے سہراب سرکی، ذوالفقازر علی سرکی اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعلی سندھ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین یاسین لاشاری، سہراب لاشاری، صابر لاشاری اور عباس لاشاری سے تعزیت کی ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ جاں نے بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 8 افراد کا کسی حادثہ میں جاں بحق ہونا ایک بڑا قومی سانحہ ہے اور اور اس کا انہیں بے حد دکھ اور افسوس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو نوکریاں اور مالی امداد فراہم کرے گی۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ہر ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال رہی ہے جبکہ ریلوے کی وزارت پر یہ فرض ہے کہ وہ گزر گاہوں پر پھاٹک قائم کرے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید اور فواد چوہدری کے بیانات سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے سندھ پاکستان سے باہر ہو ۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک سیاسی آدمی ہیں ۔

اس سلسلے میں وہ دیگر رہنمائوں سے سیاسی ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، جوکہ جمہوری عمل کو فروغ دینے کے لیے ایک خوش آئند بات ہیانہوں نے کہا کہ جمہوریت کے وسیع تر مفاد کے لیے حزب اختلاف وفاق میں ایک ہوکر اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی فنڈ ز کو کم کرنے کی باتیں غیر آئینی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ملک کو صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی سنبھال سکتی ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں