واٹر کمیشن کے سربراہ کی شکارپور آمد مختلف مقامات کا دورہ کیا

بدھ 5 دسمبر 2018 21:20

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) واٹر کمیشن کے سربراہ کی شکارپور آمد مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واٹر کمیشن کے چیئرمین امیر مسلم ہانی کی جانب سے گذشتہ روز شکارپور کے مختلف پانی کے تالاب کا دورہ کیا، جب کے تاریخی شاہی باغ پارک کا معائنہ کیا، اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کے تالاب سے گندگی کا صفایا کیا جائے، انکا کہنا تھا کے واٹرکمیشن کے بعد شکارپور میں بہتر کام ہوا ہے، تالاب کی کامپیکشن بہتر کی گئی ہے، اور شکارپور سے نکاسی آب کے 3سائیٹس مکمل کی گئی ہیں، شاہی باغ کے قریب کالونی کا پانی بیگاری میں نیکال ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کے کالونی کا پانی پمپنگ اسٹیشن میں ڈالا جائے، اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پٹیشنر شہاب اوستو نے کہا کے صفائی کے لئے کمیٹی بناکر 3ماہ کے اندر عارضی ملازمین رکھے جائیں گے، اور اس سلسلے میں شفافیت کا خیال رکھا جائے گا، اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے واٹرکمیشن سربراہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے شہر کے مین روڈوں سے انکروچمینٹ ہٹادی ہے، اس موقع پر پبلک ہیلتھ، ایریگیشن، ایس ایس پی شکارپوراور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں