ملک میں حقیقی تبدیلی و خوشحالی اور پوری انسانیت کی کامیابی دین پر عمل کرنے سے ہی آئیگی،محمد حسین محنتی

یورپ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک ماحول کھڑا کیا گیا ہے،سندھ میں قبائلی تصادم نا سور ہیں،امیر جماعت اسلامی سندھ

بدھ 20 مارچ 2019 17:40

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی و خوشحالی اور پوری انسانیت کی کامیابی دین پر عمل کرنے سے ہی آئیگی۔ یورپ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک ماحول کھڑا کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ سانحہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ سندھ میں قبائلی تصادم نا سور ہے جس میں کئی انسانی جانیں اس کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔

حکومت شکار پور میں بجارنی، تیغانی سمیت سندھ میں قبائلی کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرقانیہ ہال شکارپور میں مقامی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی ، عبدالقدوس احمدانی ،مجاہد چنا، مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر، عبدالقادر ابڑو ایڈووکیٹ ، علی اصغر پہوڑ، مولانا صبغت اللہ بروہی، وسیم شیخ، صدام حسین سہندڑو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے ممتاز عالم دین قاری نثار احمد منگی سے ان کے مدرسہ جاکر ملاقات، حالات حاضر، عالم اسلام کی صورتحال پر گفتگو اور دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم سے آگاہ کیا۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ نماز روزہ کی طرح دعوت کا کام ہر مسلمان پر فرض ہے۔ جس کا آغاز سب سے پہلے اپنی ذات، خاندان سے کیا جائے۔ ہمارا معاشرہ شیطان کے کنٹرول اور دین سے دور ہوتا جارہاہے۔

انٹر نیٹ و دیگر ذرائع سے نوجوان نسل کو بے راہ روی کی طرف دھکیلا جارہاہے ۔جماعت اسلامی بندوں کو جہنم سے بچانے اور جنت کے راستے پر چلانے کی جدوجہد کررہی ہے۔ عوام پر امن، دیندار اور خوشحال معاشرے کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کی دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم کا ساتھ دیکر بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کا خواب شرمندہ تعبیر کریں ۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں