شکارپور کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم، معصوم بچوں سمیت 8افراد جاں بحق، 5سے زائد زخمی، اسپتال منتقل

اتوار 19 مئی 2019 21:35

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) شکارپور کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم، معصوم بچوں سمیت 8افراد جاں بحق، 5سے زائد زخمی، اسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپور کے قریب شکارپور لاڑکانہ روڈکرن تھانے کی حدود بھیو واہ کے مقام پر شکارپور سے لاڑکانہ اور لاڑکانہ سے جیکب آباد جانے والی تیز رفتار دو کاروں میںتصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں گلاب بہرانی، دلمراد بہرانی، فہد بہرانی،یاسر بہرانی، زینت بہرانی، شکیلا بہرانی، انیلا بہرانی اور نمانو سموں شامل ہیں، جب کے پپن، عبدالعزیزسندرانی، لیلہ سموں، کامران اور جانب شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کوپولیس موبائل اور چنگچی رکشوں میں سول اسپتال شکارپور منتقل کیا گیا، جہاں پرزخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعدکچھ افراد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اور سکھر اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران اسپتال میں بجلی کا نظام معطل رہا، جاں بحق ہونے والے بہرانی قبیلے کے افراد کا تعلق جیکب آباد سے بتایا جا رہا ہے، جب کے حادثے کا شکار ہونے الی دونوں کاریں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ نے شکارپور روڈ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور شکارپور سول اسپتال کے ایم ایس سے رابطہ کرکے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں