شکارپور روڈ پر واقع بڑی سبزی منڈی مسائل کا شکار ، سڑکیں ،روڈ خراب ہونے سے حادثات روز کا معمول ، نکاسی آب سسٹم مکمل طور پر مفلوج

دکانداروں سمیت مزدور طبقہ پریشان حال ،لاکھوں روپے ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود بیو پاری اپنی مددآپ کے تحت کام کر رہے ہیں، سیکریٹری سبزی منڈی شفیق کمبوہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) شکارپور روڈ پر واقع بڑی سبزی منڈی مسائل کا شکار ، سڑکیں ،روڈ خراب ہونے سے حادثات روز کا معمول ، نکاسی آب سسٹم مکمل طور پر مفلوج، دکانداروں سمیت مزدور طبقہ پریشان حال ،لاکھوں روپے ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود بیو پاری اپنی مددآپ کے تحت کام کر رہے ہیں، سیکریٹری سبزی منڈی شفیق کمبوہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے شکارپور روڈ پر واقع سکھر کی قدیمی و تاریخ فروٹ اینڈ سبزی منڈی بلدیاتی مسائل کا شکار ہو گئی ہے ، گذشتہ ماہ ہونے والی بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث سڑکیں اور روڈ خراب ہو گئی ہے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے گذرنے والی گاڑیوں کیساتھ حادثات روز کا معمول بنتا جا رہا ہے ، اتوار کے روز بھی سبزی اور فروٹ سے بھرا ہو ٹرک سڑک خراب ہونے سے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیا جس کے نتیجے میں گاڑی اور گاڑی میں موجود سامان کو کافی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دوسری جانب واقعہ کے سلسلے میں فر وٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن سبزی منڈی سکھر کے جنرل سیکریٹری شفیق الرحمن کمبوہ نے مارکیٹ کمیٹی اور بلدیہ اعلیٰ سکھر کو سبزی منڈی کو درپیش مشکلات حل نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی اور سکھر میونسپل کارپوریشن سبزی منڈی سے ماہانہ لاکھوں روپے ٹیکس وصول کرتی ہے مگر افسوس ٹیکس کی مد میں حاصل شدہ رقم کا پانچ فیصد بھی منڈی کے ترقیاتی کاموں پر خرچ نہیں ہوتا ، شکایات کے باوجود سبزی منڈی کے مسائل سے سرکاری افسران یا منتخب نمائندگان کو کوئی سروکار نہیں ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سبزی منڈی میں نا تو ڈرینج لائن درست کی گئی اور برساتی نالے ڈالا گیا ہے ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیںجس کے باعث آئے روز گاڑیاں گرنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ سبزی منڈی کے دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں روپے خرچ کر کے کبھی صفائی تو کبھی گٹروں کے ٹھکن لگواتے ہیں اور تو اور گٹر کی صفائی کیلئے 60ہزار روپے کا ٹھیکہ بھی بلدیہ اعلی ٰ کو دیا مگر کچھ نہیں ہوا سبزی منڈی کے مسائل حل تو درکنار ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ، شفیق الرحمن نے مزید کہا کہ بہت جلد سکھر میونسپل کارپوریشن اور مارکیٹ کمیٹی سمیت سکھر انتظامیہ و متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی اور سبزی منڈی کے مسائل کے حل کیلئے موئثر لائحہ عمل طے کیا جائیگا ، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر بالا حکام سے سبزی منڈی کے بیوپاریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں