شکارپورمیں کورونا کے مریضوں میں اضافہ، مزید 16افراد کورونا وائرس کا شکار، حیدری محلہ کو سیل کردیا گیا

اتوار 10 مئی 2020 19:35

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) شکارپورمیں کورونا کے مریضوں میں اضافہ، مزید 16افراد کورونا وائرس کا شکار، حیدری محلہ کو سیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپور میںکورونا وائرس کے مزید 16نئے کیس سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد ضلع بھر میں کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد 151ہو گئی ہے، کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد شکارپور کے علاقے حیدری محلہ کو سیل کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں مختیارکار زاھد بھٹی نے پولیس کے ساتھ حیدری محلہ کو سندھ اپیڈ مک ڈیزیز ایکٹ کے تحت سیل کیا ، پولیس نے قناتیں اور کھاردار تاریں لگاکر علائقہ کی طرف آنے جانے والے راستوں کو بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں