سندھ پولیس نے قتل،ا قدامِ قتل اور اغوابرائے تاوان میں ملوث ملزم کو امن کے ایوارڈ سے نواز دیا

سردار تیغو خان تیغانی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے 13منظم گروہوں کی سرپرستی کرتے ہیں، پولیس اہکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو پناہ بھی دیتے رہے ہیں، ذرائع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 4 جون 2020 17:43

سندھ پولیس نے قتل،ا قدامِ قتل اور اغوابرائے تاوان میں ملوث ملزم کو امن کے ایوارڈ سے نواز دیا
شکارپور (اردوپوائنٹ خابر تازہ ترین۔ 04جون2020ء) : سندھ پولیس نے قتل، قدامِ قتل اور اغوابرائے تاوان میں ملوث ملزم کو امن کے ایوارڈ سے نواز دیا، سندھ پولیس نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے امن کا پہلا ایوارڈ قتل، قدامِ قتل اور اغوابرائے تاوان میں ملوث سردار تیغو خان تیغانی کو دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکار پور نواز پنجوٹھا اور ایس ایس پی کشمور اسد رضا نے مبینہ طور پر گڑی تیغو میں واقع سردار تیغو خان تیغانی کی رہائشگاہ پہنچے اور انہیں امن ایوارڈ سے نوازا۔

نجی ٹیو یو چینل سماء نیوز کے مطابق پولیس افسران نے رات کے اندھیرے میں سردار تیغو خان کو امن کا ایوارڈ دیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سردار تیغو کچے کے علاقے میں سرگرم ڈاکوؤں کے 13منظم گروہوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان پر پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے کا الزام بھی ہے۔ 2014 میں رینجرز نے بھی سردار تیغو خان تیغو کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس افسران کی سردار تیغو خان تیغو کو مبینہ طور پر امن ایوارڈ دینے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
پولیس افسران مبینہ طور پر سردار تیغو خان تیغو کو امن ایوارڈ دیتے ہوئے
پولیس افسران مبینہ طور پر سردار تیغو خان تیغو کو امن ایوارڈ دیتے ہوئے
2019 میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقانلے میں پولیس ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کو شہید کرنے والے ملزم سنارو تیغانی کو بھی سردار تیغوں خان نے پناہ دی تھی۔
شہید ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کے صابزادے احمد نے سردار تیغو خان تیغو کو امن کا ایوارڈ دینے پر شدید تنقید کی ہے۔

احمد کا کہنا ہے کہ اگست 2019 میں جن ملزمان نے ان کے والد کو شہید کیا تھا انہیں آج پولیس امن کے ایوارڈ عطا کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ سندھ پولیس نے آج تک امن کا کوئی ایوارڈ نہیں دیا تھا، اور اب پہلی بار سندھ پولیس نے امن کا ایوارڈ دیا تو وہ بھی ایک شخص کو جو ناصرف بہت بڑے بڑے جرائم میں ملوث ہے بلکہ اس پر پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے ملزمان کو پناہ دینے کا بھی الزام ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں