عوام کی قوت سے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنا کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وہ حق دلائینگے، امتیاز احمد شیخ

منگل 22 جون 2021 00:16

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ اور پی پی پی رہنماز فراز امتیاز شیخ کی جانب سے شکارپور ہاوس پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ تقریب منعقد کرکے کیک کاٹا گیا، اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کارکنان سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی قوت سے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنا کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وہ حق دلائینگے، امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مھنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے، اب عوام کے گو عمران گو کے نعروں نے اثر دکھانا شروع کردیا ہے اور عوام کی نفرت کی وجہ سے اب پی ٹی آئی کو ھر صوبے سے ضمنی انتخابات میں شکست مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

وفاق صوبوں کو معاشی اور انتظامی طور پر کمزور کرکے مرکز کو مضبوط کرکے صوبائی خودمختاری پر حملے آوار ہونے کی کوشش کر رہا ہے، امتیاز احمد شیخ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کو صوبوں کے حقوق پر کسی صورت ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی، سندھ کو این ایف سی اور پانی کا پواراحصہ دلانے سمیت دیگر حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہینگے، پیپلز پارٹی عوام کو رلیف دینے اور ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے میں وفاق سے بھی آگے ہے، اس موقع پر وسیم الدین صدیقی اے کے لاشاری، اقبال عباسی، ڈاکٹر جھانگیر شیخ، خالد ھکڑو، ذھیر ڈھیرو، ذوالفقار شاھ اور دیگر نے خطاب کیا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں