ڈاکوؤں کو ''مقابلے میں مارنے والے'' پولیس اہلکاروں کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

شکار پور پولیس نے 2 بدنام زمانہ ڈاکووَں کو مقابلے میں مارا،جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 اگست 2021 15:44

ڈاکوؤں کو ''مقابلے میں مارنے والے'' پولیس اہلکاروں کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان
شکارپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2021ء) : ڈاکوؤں کو مقابلے میں مارنے والے پولیس اہلکاروں کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے والے شکار پور پولیس کے اہلکاروں کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شکار پور پولیس نے 2 بدنام زمانہ ڈاکوؤں کو مقابلے میں مارا۔

ڈاکووَں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکو قتل و غارت، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی میں ملوث تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس پارٹی کو تعریفی لیٹرز بھی دینے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب سندھ میں کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کو شہید اور بکتر بند گاڑی پر قبضہ کرکے ویڈیو میں سندھ پولیس کو چیلنج کرنے والا بدنام ڈاکو جنگل تیغانی ایک ساتھی کے ہمراہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

(جاری ہے)

قومی اخبار روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شکارپور تنویر تنیو کے مطابق ان کی پولیس پارٹی نے جمعہ کو رات خفیہ اطلاع پر شکارپور کے کچے کے علاقے میں ایک کارروائی کی، اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس نے بھی جدید ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا، مقابلے میں جنگل خان عرف جنگل تیغانی ساتھی سمیت مارا گیا۔ ایس ایس پی نے اپنے بیان میں بتایا کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا وہی خطرناک ملزم ہے جس نے کچھ عرصہ قبل حملہ کرکے کئی پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا اور بکتر بند گاڑی پر قبضہ کرکے ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں جنگل خان عرف جنگل تیغانی نے حکومت اور سندھ پولیس کو چیلنج کیا تھا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں