سپریم کورٹ کی جانب سے قائم جوڈیشل کمیشن کے حکم کے تحت دوسرے دن بھی ناجائز تجاوزات کو ختم کروانے کے لیے آپریشن جاری

جمعہ 3 فروری 2017 21:56

سپریم کورٹ کی جانب سے قائم جوڈیشل کمیشن کے حکم کے تحت دوسرے دن بھی ناجائز تجاوزات کو ختم کروانے کے لیے آپریشن جاری
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے قائم جوڈیشنل کمیشن کے حکم کے تحت دوسرے دن بھی ناجائز تجاوزات کو ختم کروانے کے لیے آپریشن جاری ، کئی گھر اور دکانیں مسمار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے قائم جوڈیشنل کمیشن کے حکم کے تحت گذشتہ روز جمہ کے دن ضلع انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشن جاری رہا اس سلسلے میں شکارپور اور لاڑکانہ بائی پاس پر اسکارپ نالوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے کاروائی کے دوران این ایچ اے روڈ اور ڈرینج پر ٹھاروپور محلہ کے قریب قائم لاشاری برادری کے 9 گھروں کو مسمار کیاگیا ، قبضہ گیروں میں غلام حسین لاشاری یوسف لاشاری ، کمال الدین لاشاری ، دودو لاشاری ، ایوب لاشاری ، علی حسن لاشاری ، ہزارو لاشاری ، ذوالفقار لاشاری اور کشمیر لاشاری کے گھروں کو مسمار کیاگیا ، ٹھارپور محلہ میں قائم سھنے خان لوھر کی قاہم کردہ گاڑیوں کو سروس اسٹیشن کو بھی مسمار کیاگیا، جبکہ شیر محمد کے چار دکانیں ، آفتاب آرائیں کا ایک دکا ن، شہر کے مشہور بیوپاری پہوکر داس کی تین دکانیں ، ڈاکٹر یشاء اللہ کا ہوٹل اور یوریا بھان کا کارخانہ بھی مسمار کیاگیا ، اس موقعے پر ڈی سی شکارپور سید حسن رضا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم جوڈیشنل کمیشن کے حکم کے تحت اتنی بڑی کاروائی کررہے ہیں انہو ںنے کہاکہ ڈرینج پر بہت زیادہ انکروچمینٹ ہے اور اس میں بلکل بھی گندا پانی نہیں چل رہا تھا انہو ںنے کہاکہ جلد شہر کے اندر بھی ناجائز تجاوزات ختم کروائی جائیں گی ، اس موقعے پر ان کے ہمراہ اے ایس پی محمد کلیم بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں