شہر میں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھے، کمشنر لاڑکانہ

اتوار 5 فروری 2017 20:40

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) عدالت کا حکم ہے میونسپل انتظامیہ ضلع ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعاون کرے ، شہر میں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھے، کمشنر لاڑکانہ ، میونسپل کے 135 ایکڑ زمین پر قبضہ کرنے والوں کو نوٹیس جاری کیاگیا ہے جلد شہر میں بھی ناجائز تجاوزات ہٹانے کا کا م شروع کیاجائے گا ڈی سی شکارپور ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کمشنر لاڑکانہ عباس بلوچ لاڑکانہ بائی پاس پر قائم آکسیڈیشن پانڈ ، اسکارپ نالوں سے ہٹائے گئے قبضے اور میونسپل کے 135ایکڑ زمین پر قبضہ کیے ہوئے گاؤں کادورا کیا ، اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر شکارپور سید حسن رضا شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر شکارپور سید ارباب علی شاہ اور میونسپل آفیسر منصور سومرو بھی موجو د تھے، دورے دوران کمشنر لاڑکا نہ عباس بلوچ نے کہاکہ آکسڈیشن پانڈ کی ناپ کروائی جائے اور اس کے بچائو بندوں کو اسٹون پچنگ کروائی جائے اور اس کے گرد دیوار قائم کی جائے جبکہ آسکڈیشن پانڈ کے قریب قائم اینٹوں کے بٹھے کو ختم کرکے قلم 144 لاگو کیا جائے ، انہوں نے کہاکہ شکارپور کے لیے 35 کروڑ روپیہ منظور ہوئے ہیں اس کے لیے ایک جامع اسکیم بنائی جائے ، اس سلسلے میں کمشنر لاڑکانہ نے ڈپٹی کمشنر شکارپور کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں پبلک ہیلتھ والوں کے ساتھ رابطے میں رہے اور اسکیم کا جائزہ لے ، انہو ںنے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ شہر کی بہتری کے لیے لینڈ فل سائیٹ اور کیٹل کالونی کے لیے بھی اسکیم بنائی جائے ، کمشنر لاڑکانہ نے کہاکہ عدالت کا حکم ہے اس لیے ہر محکمے کو کام کرنا پڑے گا، اس سلسلے میں میونسپل انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ شہر کے اندر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے میں مدد کرے ، انہو ں نے کہاکہ عدالتی حکم کے تحت ہر ایک کو کام کرنا پڑے گا اگر کوئی تعاون نہیں کرے گا تو اس کی رپورٹ جوڈیشنل کمیشن کو دی جائے گی ، انہو ںنے کہاکہ شہر کے اندر عوام کو اپیل ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور خاص طور پر شکارپور کے شہری از خود ناجائز تجاوزات ہٹائیں دیگر صورت میں انتظامیہ ان کو نوٹیس دیکر ناجائز تجاوزات ہٹائے گی ، اس موقعے کمشنر لاڑکانہ نے میونسپل کے 135 ایکڑ قبضہ کی ہوئی زمین پر قائم گاؤں دولھ شر اور اس کے قریب سیم نالے کی کھدائی کے کام بھی جائز ہ لیا ، اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر شکارپور سید حسن رضا نے قبضہ کی ہوئی زمین کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 135ایکڑ زمین پر قبضہ خوروں کے کافی گھر تعمیر ہیں جن کو تین دن کا نوٹیس دیا گیا ہے ،انہو ںنے کہاکہ اگر میونسپل کی زمین سے گھراور قبضہ ختم نہ کیے گئے تو ان کو ہٹایا جائے گا ، انہو ںنے کہاکہ جلد شہر کے اندر بھی ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی جائے گی اور روڈ راستے کشادہ کیے جائیں گے جبکہ روڈ راستوں کی تعمیر بھی شروع کی جائے گی ۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں