شکارپور ،ْمچھلی کے تالاب میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق

ڈوبنے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ بسمہ، 5 سالہ برکھا، 5 سالہ حمزہ اور 5 سالہ ہما کے نام سے ہوئی

بدھ 15 اگست 2018 13:49

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین کے مضافاتی علاقے میں واقع فیض محمد منگی گاؤں میں ایک مچھلی کے تالاب میں 3 بچیوں سمیت 4 بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈوبنے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ بسمہ، 5 سالہ برکھا، 5 سالہ حمزہ اور 5 سالہ ہما کے نام سے کی گئی ،ْرپورٹس کے مطابق مچھلی کے تالاب میں گرمی کی وجہ سے ایک بچی نہاتے ہوئے ڈوب گئی تھی۔علاقہ مکینوں کے مطابق تمام بچے ایک دوسرے ہوئے کو بچاتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 23 جون کو صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور میں 3 بچے گھر سے قریب تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں