شکارپور، دہرا قتل ثابت ہونے پر ملز م کو 25سال قید اور 6 لاکھ روپیہ جرمانے کی سزا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:01

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) شکارپور کے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم پر دہرا قتل ثابت ہونے پر ملز م کو 25سال قید اور 6 لاکھ روپیہ جرمانہ عائد کرنے کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور کے انسداد دہشت گردی کے جج حیدر علی ابڑو کی عدالت نے ملزم نواب علی قمبرانی پر دھرا قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مذکور عدالت نے ملزم نواب علی قمبرانی کو 25سال قید اور 6 لاکھ رویپہ جرمانہ عائد کرنے کی سزا سنائی جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 2 سال سزا کاٹنی پڑے گی ، بتایا جارہا ہے کہ 6 ماہ قبل دلاور تھانے کی حدود گھر اپنا میں ملزم نواب علی قمبرانی نے سیاہ کاری کے الزام تحت اپنی زوجہ مسمات زرینہ اور رضوان نامی شخص کو قتل کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں