شکارپور، خسرہ مہم کے سلسلہ میں ڈی ایچ او آفس سے سول اسپتال تک ریلی نکالی گئی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:01

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) خسرہ مہم کے سلسلہ میں ڈی ایچ او آفیس سے سول اسپتال تک ریلی نکالی گئی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شکارپور ڈاکٹر سلیم پیرانی نے ریلی کی قیادت کی، ریلی میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم پیرانی،پی پی ایچ آئی انچارج رٹائرڈ کرنل احمد سومرو، آئی آر ڈی سربراہ ڈاکٹر مشتا ق میمن ،اے پی آئی انچار ڈاکٹر سلیم شیخ،ڈاکٹر سندیپ سمیت سول سوسائٹی اور اسٹاف کے ملازمین شریک ہوئے،جبکہ ڈی ایچ او آفیس میں خسرہ کے متعلق سیمینار منعقد کیاگیاجہاں پر ڈاکٹروں نے خطاب کیا،دوسری جانب خسرہ مہم چلانے کے سلسلہ میں ایک اجلاس زیرصدارت ڈپٹی کمشنر شکارپور سید حسن رضا شاہ کے ہوا، اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر شکارپور نے کہا کہآپ کی بریفنگ سے پتا چلا ہے کہ گذشتہ تین سالوں میں خسرہ کے باعث 64بچے فوت ہوئے ہیں اور صر ف گذشتہ سال 45بچے فوت ہوئے ہیں اور ضلع میں 24 آوٹ بریکس ہوئے ہیں اس لیے اس بار کسی قسم کی کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی ،انہو ںنے کہاکہ اس مرتبہ مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لیے موبائل ٹریکنگ سسٹم،سیٹ لائیٹ سسٹم، جی ایس ایم کے تحت ہر ٹیم میمبر کو ٹریک کیا جائے گا اور موبائل بند ہونے کی صورت میں متعلقہ ٹیم کے میمبر کی لوکیشن معلوم ہوجائے گی ، انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں ٹریننگس مکمل کروائی جائیں اور ان جگہوں پرخاص توجہ دی جائے جہاں پر گذشتہ سال آوٹ بریکس ہوئے ہیں ، انہو ںنے مزید کہاکہ جو بچے روٹین ویکسنیشن کے رہ جاتے ہیں ان کی تعداد معلوم کی جائے، اس موقعے پر فوکل پرسن ڈاکٹر سکندر نے بتایا کہ سال 2016 میں خسرہ کے 63کیس رپورٹ ہوئے تھے اور جن میں دو بچے فوت ہوئے تھے جبکہ سال 2017 میں 269کیس رپورٹ ہوئے اور 17بچے فوت ہوئے تھے ،سال 2018میں 567 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 45بچے فوت ہوئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ایک سال سے پانچ سال کے 75فیصد بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ ہمارا ٹارگیٹ سال کے آخرتک مکمل ہوجائے گا ،انہوں نے کہاکہ سال 2018 میں خانپور ، شکارپور گڑھی یاسین اور لکھی غلام شاہ میں فوتگیاں ہوئی ہیں ،انہوں نے کہاکہ 12 دن کے مہم میں 2 لاکھ 42ہزار 212 بچوں کو خسرہ کی ویکسینیشن کا ٹارگیٹ ہے،جس کے لیے 186 موبائل ٹیموں اور 60 فیصد فکس پوائنٹس ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں،اس سلسلہ میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں بریفنگ دی جائے کی اور اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ہم قسم کی تیاری کی گئی ہے ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ،تعلیم ،سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی ۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں