شکارپور، پی پی یوتھ رہنما فراز امتیاز شیخ کی جانب سے مختلف اسکولوں اور سول اسپتال کا دورہ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:01

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) پی پی یوتھ رہنما فراز امتیاز شیخ کی جانب سے مختلف اسکولوں اور سول اسپتال کا دورہ، اسکولوں کو سولر سسٹم میں لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر انرجی کے صاحبزادے پی پی یوتھ رہنما فراز امتیاز شیخ نے گورنمیٹ ہائی اسکول شاہ لطیف اور گورنمینٹ ہائی اسکول قاضی حبیب اللہ کا معائنہ کیا جہاں پر اسکول انتظامیہ ، اساتذہ ، طلبا اور اسکائوٹس نے استقبالیہ دیا ، اسکول انتظامیہ نے مختلف کلاس روموں کا معائنہ کروایا ،اس موقعے پر فراز امتیاز شیخ نے کہاکہ طلبا مستقبل کے معمار ہیں ، بجلی جانے کے بعد طلبا کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے ،ہماری کوشش ہے کہ اسکولوں کو سولر سسٹم میں لایا جائے تاکہ طلبا کو بجلی جانے کے بعد سولر سسٹم سے فائدہ مل سکے، اس سلسلہ میں صوبائی وزیر امتیا زاحمد شیخ نے اپنے کوششیں بروکار لارہے ہیں کہ اسکولوں کو سولر سسٹم میں تبدیل کیا جائے ، اس موقعے پر پرنسپل قاضی حبیب اللہ جاوید احمد دایو اور شاہ لطیف کے ہیڈ ماسٹر صفدر امیر پہوڑ نے اسکولوں کے مسائل سنائے جبکہ اس سے قبل فراز امتیاز شیخ نے سول اسپتال آر بی یو ٹی شکارپور کا دورہ کیا جہاں پر ایم ایس ڈاکٹر عاشق شیخ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم پیرانی اور ڈاکٹر جہانگیر شیخ نے ان کا استقبال کیا ، فراز امتیاز شیخ نے اسپتال کے مختلف امراض کے وراڈوں کا معائنہ کیا ،اس موقعے پر انہوں نے کہاکہ امتیاز احمد شیخ کی ذاتی کوشش ہے کہ مذکور اسپتال کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام مستفید ہوسکے ، اس موقعے پر رضوان احمد پہوڑ، ظہیر ڈیھو، فہیم سومرو ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں