شکارپور میں نامعلوم نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:40

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) شکارپور کے علاقے ہمایوںتھانے کی حدود ابدال شاخ کے قریب سے 30سالہ نامعلوم نوجوان کی گولیاں لگی لاش برآمد کی گئی،جس کی شناخت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکرسلطان کوٹ اسپتال منتقل کیا، رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ہمایوں نے صحافیوں کو بتایا کے دیہاتیوں کی اطلاع پر ابدال شاخ کے قریب سے نوجوان کی گولیاں لگی لاش برآمد کی جس کو برائون کلر کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں