مسافر وین کار کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر الٹنے سے ماں بیٹے سمیت 6 افراد زخمی

منگل 20 نومبر 2018 23:14

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) شکارپور کے قریب لکھی غلام شاہ تھانے کی حدود میں مسافر وین کار کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت 6ا فراد زخمی، لکھی غلام شاہ اسپتال میں داخل، زخمیوں میں مسمات شمشاد چنہ، 8سالہ بچہ غلام مصطفی ،اصغر علی ، الیاس اور دیگر شامل ہیں ، زخمیوں کو پولیس نے اسپتال پہنچایا ، ڈاکٹر وں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، رابطہ کرنے پر لکھی غلام شاہ پولیس نے بتایا کہ مسافر وین ٹھل سے سکھر جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے فوٹ پاتھ پڑ چڑ گئی جس کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال داخل کروایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں