شکارپور پولیس نے تخریبکاری کی کاروائی ناکام بنادی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

جمعرات 29 نومبر 2018 23:43

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) شکارپور پولیس نے تخریبکاری کی کاروائی ناکام بنادی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سلطان کوٹ امتیاز بلوچ نے ایس ایس پی آفیس میں ایس ایچ او جہان واہ نظر محمد سمیجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کے ایس ایچ او جہان واہ نظر محمد سمیجو کو خفیہ اطلاع ملی کے تھانے کی حدود گاؤں نئون واھ میں کچھ مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں،ڈی ایس پی کی قیادت میں سب ڈویژن کے تھانوں جھان واھ تھانہ ہمایوں ایٹ جاگن تھانہ لوڈرا اور سلطان کوٹ کی پولیس نے صبح سویرے بروقت کارروائی کی پولیس کو دیکھ کر چار نامعلوم ملزمان دو بوریاں چھوڑ کر فرار ہو گئے، جن کو کھولا گیا تو 1 راکیٹ لانچر، 2 گولے، 2 جی تھری رائفلیں، 2 ایس ایم جیز رائفلیں 3 میگزین، ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک پلیتا، ایک ڈبل بیرل گن، 12 کارتوس اور 50 گولیاں برآمد ہوئیں،ڈی ایس پی امتیاز بلوچ کا کہنا تھا کے نامعلوم ملزمان کے حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے امید ہے کے بہت جلد شرپسند اور تخریب کار عناصر کا پتہ چل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں