شکارپور میں تین مختلف روڈ حادثات میں دوموٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق، 7افراد زخمی

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:38

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) شکارپور میں تین مختلف روڈ حادثات میں دوموٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق، 7افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے شیر کوٹ کے قریب سکھر شکارپور روڈ مسافرکوچ کی ٹکر سے 40سالہ ممتاز جاگیرانی جاں بحق ہو گیا، دسری جانب لکھی بس اسٹاپ پر تیز کار کی ٹکر سے 35 سالہ عبدالحق مہر سخت زخمی ہو گیا، جس کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کے انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا، کار ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا، جب کے کنڈو شاخ کے مقام پر تیز رفتار چنگچی رکشا اور موٹرسائیکل میں تصادم ہو گیا جس میں 5طالبعلم نعمت اللہ، سونو، باسط، رقعیہ اور راحب سمیت 7افراد زخمی ہو گئے، جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، آخری اطلاع تک واقعات کے مقدمات درج نہ ہو سکے تھے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں