شکارپور،میاں صاحب کے گائوں نیک محمد سے اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

پیر 10 دسمبر 2018 23:25

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ایک ہفتہ قبل شکارپور کے علاقے میاں صاحب کے گائوں نیک محمد سے اغوا ہونے والے نوجوان حنیف بروہی ولد محمد رمضان کی گذشتہ روز گائوں کے قریب زمین سے لاش برآمد کی گئی، ورثہ کی جانب سے نوجوان کی لاش رکھ کر شکارپور جیکب آباد روڈ سلطان کوٹ قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا، اس موقعے پر محمد رمضان، محمد ملوک، اسحاق، سکندر اور دیگر کا کہنا تھا کے ایک ہفتہ قبل نوجوان کی بازیابی کے لئے پولیس کو کہا تھا لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا اور آج ہمیں نوجوان کی لاش ملی ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے،آخری اطلا ع تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں