شکارپور، مختلف مقدمات میں مطلوب روپوش ملزمان نے اسلحہ سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا

منگل 1 جنوری 2019 23:47

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) اے ایس پی فاروق امجد بٹر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ شکارپور پولیس کو مختلف مقدمات میں روپوش ملزمان نے اسلح سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ، جن میں عبدالجبار جونیجو، احسان عرف فوجی روس معرفانی جو کہ جہان واہ ،دلاور معرفانی اور ہمایوں تھانوں پر 3 مقدمات میں ، دلمراد عرف دلو معرفانی 5 مقدمات میں ، امیر عرف امیر بخش معرفانی 10 مقدمات میں جبکہ امام بخش معرفانی اور دیگر ملزمان شامل ہیں، انہوں نے بتایاکہ مذکور ہ افراد قبائلی جھگڑوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ، انہوں نے کہاکہ یہ سب سی آئی اے انچارج عبدالقادر چانڈیو کی محنت ہے اور ایس ایس پی شکارپور ساجد امیر سدوزئی کا بھی قبائلی جھگڑوں میں ملوث افراد کے لیے یہ ہی پیغام ہے کہ آکر خود کو پیش کریں یہ بھی اسی سلسلہ میں پیش ہوئے ہیں جبکہ دیگر کے لیے بھی یہ ہی پیغام ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں