ہندو برادری کی شکایت پر رینجرز اور پولیس کی کارروائی، غیر قانونی چھپرے، بھینسوں کا باڑہ اور عمارت ہٹادی گئی

بدھ 9 جنوری 2019 23:30

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) شکارپور میں رینجرز اور پولیس نے ہندو برادری کی شکایت پر 100سالہ قدیمی شنکر بھارتی مندر اور زرعی زمین پر قبضے کے خلاف کارروائی کی، ڈی ایس آر رینجرز فریاد گجر کی قیادت میںکارروائی کرکے غیر قانونی چھپرے، بھینسوں کا باڑہ اور عمارت ہٹادی گئی، جب کہ اس موقع پر 4افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا، جن کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کیئے گئے، رینجرز کے ڈی ایس آر نے بتایا کہ ہندو برادری کی مندر پر قبضے کے حوالے سے شکایت پر کارروائی کی ہے، اس موقعے پر ہندو برادری کے پروفیسر وجیت کمار اور گرل داس نے مطالبہ کیا کے تاریخی مندر کو بچایا جائے اور قبضہ خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں