شکارپور، مختلف روڈ حادثات میں دو افراد جاں بحق، چار زخمی

جمعرات 17 جنوری 2019 23:51

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) گذشتہ روز شکارپور میں مختلف روڈ حادثات میں دو افراد جاں اور 4زخمی ہو گئے، شکارپور کے علاقے خانپور انڈس ہائے وے پر موٹرسائیکل سلپ ہو جانے کے باعث موٹرسائیکل سوارپولیس اہلکار غلام محمد جیہو زخمی ہو گئے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، دوسری جانب شکارپور کے علاقے مسیتی روڈ پر موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث 42سالہ محمد بخش بروہی جاں بحق ہو گیا، جب کے سلطان کوٹ روڈ پر تیز رفتار رکشہ الٹ جانے کے باعث افزانہ، پوپری اور اعجاز شیخ سمیت 4افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں