پورے ملک میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شکارپور

پیر 18 مارچ 2019 23:49

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر شکارپور رحیم بخش میتلو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے ملک میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس سلسلے میں شکارپور میں دو سال سے یہ مہم جاری ہے اور شکارپور، خانپور، چک اور دیگر شہروں سے غیر قانونی تجاوزات ہٹائی گئیں ہیں، انکا کہنا تھا کے تجاوزات ہٹانے کے بعد شہر کی سڑکیں بناکر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے اگر اس قسم کی مہم نہ چلائی جاتی تو شہر میں پیدل سفر کرنا بھی مشکل بن جاتا، انہوں نے کہا ہے کے انکروچمینٹ کے خلاف مہم چلائی جائے گی، اور قبضا خوروں کو وارننگ دیتے ہیں کے وہ جلد اپنے قبضے ختم کریں دوسری صورت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے تمام قبضے ختم کرائے جائیں گے، اس سلسلے میں شکارپور کے شہری اپنا کردار ادا کریںتاکہ شکارپور کی خوبصورتی کو لوٹایا جا سکے، انکا کہنا تھا کے پہلی مارچ پر بس اسٹینڈ سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ناجائز قبضے ختم کرائے گئے تھے، قبضہ خور غلط الزام لگاکر سپریم کورٹ کے حکم کی توہین کر رہے ہیں، ان عناصر پر نظر رکھی جائے جو نام نہاد نعروں اور احتجاج سے شکارپور کے اندر غیر قانونی تجاوزات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اس قسم کے بے بنیاد الزامات سے انکروچمینٹ ہٹانے والی مہم کو متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں